بانڈی پورہ میں جھگڑے کے دوران ایک شخص ہلاک ، دو دیگر زخمی

بانڈی پورہ میں جھگڑے کے دوران ایک شخص ہلاک ، دو دیگر زخمی

بانڈی پورہ / شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے ویون گاﺅں کے قریب کچی بیہک (گھاس کے میدان) میں خیمہ لگانے کے دوران جھڑپ کے دوران ایک 52 سالہ شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

کے این او کے مطابق کچی بہیک میں خیمہ لگانے کے دوران بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے تین افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ،مقامی لوگوں کے ساتھ آپسی لڑائی کے دوران زخمی ہوئے ۔بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں کا تعلق ضلع راجوری سے ہے ۔

زخمیوں کو بانڈی پورہ اسپتال میں داخل کیا گیا ،جہاں محمد اقبال کلاس ولد محمد علی ساکنہ اندر وٹ راجوری نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم دم توڑ دیا ۔دو دیگر زخمیوں کی شناخت رنجا پوکڈا ولد میتھو پوکڈا اور روحی اختر دختر شوکت کٹھانہ ساکنان اندر وٹ راجوری کے بطور ہوئی

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی

 

کے این او

Leave a Reply

Your email address will not be published.