کولگام تصادم: دو عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

کولگام تصادم: دو عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر،30 جون (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے شمر علاقے میں جاری تصادم میں دو عدم شناخت جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’کولگام انکاؤنٹر اپ ڈیٹ: 2 عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری‘۔قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے ضلع کولگام کے شمر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشکوک مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.