کینیڈا: گرمی اچانک بڑھنے سے 134 افراد ہلاک

کینیڈا: گرمی اچانک بڑھنے سے 134 افراد ہلاک

اوٹاوہ، 30جون (یواین آئی) تبدیلی آب و ہوا کے غیر معمولی مضراثرات اب دنیا بھر میں نظر آنے لگے ہیں۔ کینیڈا کی راجدھانی اوٹاوا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریاست وینکور میں درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ سے پارہ پہلی بار 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق مسلسل تین روز سے جاری غیرمتوقع شدید گرمی سے کم سے کم 134 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ حبس اور گھٹن سے دم توڑنے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار تھے۔

ویسٹرن کینیڈا میں گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، وینکور کینیڈا کے سردترین علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کے گھروں میں ایئرکنڈیشنر نہیں تھے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعہ سے بڑھنا شروع ہوا تھا اور مزید کئی روز تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.