’امریکہ کچھ ہی دنوں میں افغانستان سے اپنی فوج کو مکمل طور پر واپس بلا سکتا ہے‘

’امریکہ کچھ ہی دنوں میں افغانستان سے اپنی فوج کو مکمل طور پر واپس بلا سکتا ہے‘

واشنگٹن 30 جون (اسپوتنک) امریکہ چند دن میں افغانستان سے اپنی پوری فوج واپس بلا سکتا ہے۔ سی این این نے متعدد امریکی سرکاری عہدیداروں کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

منگل کو اس رپورٹ میں امریکی ڈیفنس آفس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انخلا اور واپسی کے عمل میں یہ ایک اہم ہفتہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانے اور شہر کے ہوائی اڈے کی حفاظت کے لئے لگ بھگ ایک ہزار امریکی فوجی کابل میں ہی رہ سکتے ہیں۔ یکم مئی کو جب انخلا کا عمل شروع ہوا تو افغانستان میں امریکہ کے تقریبا 2500 فوجی موجود تھے۔

اسپوتنک

Leave a Reply

Your email address will not be published.