بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

ڈرون تھرٹ ایک تکینکی تھرٹ ہے: آئی جی پی کشمیر

سری نگر، 29 جون (یو این آئی) کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ ‘ڈرون تھرٹ’ ایک ‘تکنیکی تھرٹ’ ہے اور اس کا جواب تکنیکی طور ہی دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے ایک میٹنگ بھی کی اور ہم نے پوری تیاری بھی کی ہے۔موصوف انسپکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘ڈرون ایک سنجیدہ اور ٹیکنالوجیکل تھرٹ ہے اور ہم اس کا جواب ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی دیں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سلسلے میں گذشتہ روز ایک میٹنگ بھی کی اور ہم پوری طرح تیار بھی ہیں۔

بتا دیں کہ جموں کے مضافاتی علاقے رتنوچک کالوچک اور رتنوچک کنجونی میں گذشتہ دو دنوں سے لگاتار ڈرون گردش کرتے ہوئے دیکھے گئے۔رتنو چک کالوچک میں اتوار کی شب ایک ڈرون کو دیکھا گیا جس کو وہاں تعینات فوجی جوانوں نے واپس بھگایا جبکہ رتنو چک کنجونی میں پیر اور منگل کی شب ایک ڈرون کو تین مرتبہ گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

قبل ازیں جموں ائیر فورس اسٹیشن پر اتوار کے روز ایک مشتبہ ڈرون کے ذریعے دو بم گرائے گئے تھے جس کے نتیجے میں دو آئی اے ایف اہلکار زخمی اور ایک عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img