جمعرات, جولائی ۱۰, ۲۰۲۵
18.8 C
Srinagar

اونتی پورہ حملہ : جیش محمد کے دو غیر مقامی جنگجو ملوث :آئی جی پی

 اونتی پورہ/انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون ،وجے کمار نے اونتی پورہ ہلاکت خیز واقعہ کے لئے جیش محمد نامی عسکری تنظیم کے دو غیر مقامی جنگجوئوں کو ملوث ٹھہرایا ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  مہلوک ایس پی او ،اہلیہ اور اُسکی بیٹی کے لواحقین اور پسماندہ گان کے ساتھ تعزیت پرسی کر نے دوران اونتی پورہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں جیش محمد عسکری تنظیم کے جنگجو ئوں کی نقل وحرکت ہوتی رہتی ہے ۔ایسا لگتا یہ حملہ دو غیر مقامی جنگجوئوں نے انجام دیا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ حملہ آئوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ شب ایس پی او فیاض احمد ،اُسکی اہلیہ اور بیٹی نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img