اونتی پورہ فائرنگ:ایس پی او ،اہلیہ اور دختر ہلاک

اونتی پورہ فائرنگ:ایس پی او ،اہلیہ اور دختر ہلاک

اونتی پورہ فائرنگ:ایس پی او ،اہلیہ اور دختر ہلاک

اونتی پورہ/جنوبی ضلع پلوامہ کے پولیس ڈسٹرکٹ ضلع اونتی پورہ میں گزشتہ شب نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ایس پی او ،اُسکی اہلیہ کے بعد سوموار کی صبح اِنکی زخمی بیٹی بھی زخمیوں کی تاب نہ لاکر زندگی کی جنگ ہار گئی ۔

خبر رساں ادارے کے این او کے مطابق اتوار کی شپ ہری پری گام اونتی پورہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک ایس پی او اہلکار فیاض احمد کے گھر میں داخل ہوکر اُس پر فائرنگ کی جسکی وجہ سے اُسکی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ مزاحمت کے دوران اُسکی اہلیہ اور بیٹی بھی شدید زخمی ہوئی۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ،جہاں  اتوار کی شب ہی مذکورہ ایس پی او کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی جنگ ہار گئیں جبکہ سوموار  کی صبح زخمی بیٹی نے بھی دم توڑ دیا ۔

ایس پی او اہلکار کی متوفی اہلیہ اور بیٹی کی شناخت بالترتیب 48سالہ راجا بیگم اور 25سالہ رافعہ جان کے بطور ہوئی ،رافعہ کو گزشتہ شب صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا تھا ۔ رفعہ جان سوموار کی صبح انتقال کرگئیں ۔

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی جبکہ حملے کے لئے جنگجوئوں کو ملوث قرار دیا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.