افغانستان کے ساتھ تعاون ختم نہیں ہوگا:بائیڈن

افغانستان کے ساتھ تعاون ختم نہیں ہوگا:بائیڈن

واشنگٹن ، 26 جون (اسپوتنک) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ ، افغانستان سے اپنی حمایت ختم نہیں کرے گا اور اسے برقرار رکھے گا۔

مسٹر بائیڈن نےجمعہ کو میٹنگ کے دوران کہا کہ امریکہ اور افغانستان کے مابین شراکت داری ختم نہیں ہورہی ہے۔ وہ اسے بنائے رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لئے امریکی فوج ، معاشی اور سیاسی حمایت جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے شہریوں کو اپنا مستقبل طے کرنا ہوگا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔انہوں نے افغانستان میں بلا وجہ تشدد کو روکنے کی اپیل کی۔ لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ اسے روک پانا بہت مشکل ہوگا۔

اسپوتنک

Leave a Reply

Your email address will not be published.