واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی ، 25 جون (یو این آئی) دنیا بھر میں جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کےپھیلنے کا سلسلہ جارئ ہے اور اس جان لیوا وبا کے متاثرین کی تعداد 17.99 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور 38.98 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 99 لاکھ 42 ہزار 690 ہوگئی ہے جبکہ 38 لاکھ 98 ہزار 983 افراد اس ہلاکت خیز وبا سے ہلاک پوچکے ہیں۔
دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی رفتار کچھ دھیمی پڑ گئی ہے۔ تاہم یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3.35 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.03 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یواین آئی