ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
25.5 C
Srinagar

بارہمولہ میں نارکو ٹیریر ماڈیول کا پردہ چاک، دس افراد گرفتار: پولیس کا دعویٰ

سری نگر، 19 جون (یو این آئی) پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک ‘نارکو ملی ٹنٹ ماڈیول’ کا پردہ چاک کر کے قریب ساڑھے پانچ کلو گرام ہیروئن اور اسلحہ و گولہ باردو ضبط کر کے دس افراد کی گرفتاری عمل میں لانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی بارہمولہ رئیس بٹ نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ چاک کر کے دس افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

مسٹر بٹ نے کہا کہ گرفتار شدگان سے قریب ساڑھے پانچ کلو ہیروئن اور اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہم نے قریب ساڑھے پانچ کلو گرام ہیروئن ضبط کی ہے جو گیارہ پاکٹوں میں ہے اس کے علاہ کچھ اسلحہ و گولہ باردو بھی ضبط کیا گیا ہے جس میں 10 گرینیڈ، 4 پستول،4 میگزین اور 20 راؤنڈس شامل ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدگان سے سوا لاکھ روپے نقدی اور کچھ چیکس بھی ضبط کی گئی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضبط شدہ منشیات کی عالمی بازار میں کل قیمت پچیس سے تیس کروڑ روپے ہے۔

موصوف نے کہا کہ گرفتار شدگان کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے جموں میں جو لوگ گرفتار کئے گئے ان میں سے تین کا تعلق پنجاب سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق یہ منشیات سرحد پار سے سپلائی کئے گئے ہیں۔

دریں اثنا کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بارہمولہ پولیس کو یہ کار نامہ انجام دینے پر مبارک باد پیش کی ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img