جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

مودی نے ملکھا سنگھ کی موت پرافسوس ظاہر کیا

نئی دہلی ، 19 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے اعظیم کھلاڑی ملکھا سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔مسٹر مودی نے ملکھا سنگھ کو ایک مضبوط کھلاڑی قراردیا اور کہا کہ وہ انگنت ہندوستانیوں کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نے ہفتے کے روز سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا ، مسٹر ملکھا سنگھ کی موت سے ہم نے ایک عظیم کھلاڑی کھو دیا ہے ۔ انگنت ہندوستانیوں کے دلوں میں ان کے لئے خاص مقام ہے ۔ ان کی شخصیت سے لاکھوں ہندوستانیوں کو تحریک ملتی ہے ‘‘۔ ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’ میں نے کچھ دن پہلے ہی مسٹرملکھا سنگھ جی سے بات کی تھی۔

میں یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ ہماری آخری بات چیت ہوگی۔ ان کی زندگی سے کئی ابھرتے ایتھلیٹوں کو طاقت ملے گی ۔ ان کے اہل خانہ اور دنیا بھر کے مداحوں سے میری تعزیت‘‘ ۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img