شیئر مارکیٹ میں زبردست گراوٹ

شیئر مارکیٹ میں زبردست گراوٹ

ممبئی ، 18 جون (یو این آئی) مالیاتی اور بینکنگ کے شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ریلائنس انڈسٹریز جیسی سرکردہ کمپنیوں میں فروخت کے سبب گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں آج صبح کے کاربار میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

ایشیائی منڈیوں کے مثبت اشاروں کی بنیاد پر 30 شیئروں والا انڈیکس 244.74 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کھلا ، لیکن آدھے گھنٹے میں ہی وہ سرخ نشان میں چلا گیا۔ دوپہر سے پہلے ہی یہ 700 پوائنٹس سے زیادہ کی گراوٹ سے 51،601.11 پوائنٹس پر آگیا۔ خبریں لکھے جانے تک سنسیکس گذشتہ روز کے مقابلے میں 371.90 پوائنٹس یا 0.71 فیصد کی گراوٹ سے 51،951.43 پوائنٹس پر کاروبار کررہاہے۔

سرمایہ کاروں نے بینکنگ ، فنانس ، معدنیات ، بجلی ، تیل اور گیس ، توانائی اور آٹو گروپس کی کمپنیوں سے رقمیں نکالیں۔چہار رخی دباؤ میں نفٹی بھی 122.05 پوائنٹس یا 0.78 فیصد کی کمی سے 15،569.35 پر پہنچ گیا ۔ اس سے قبل 65.10 پوائنٹس کے اضافے سے 15،756.50 پوائنٹس پر کھلنے کے بعد یہ تقریبا 240 پوائنٹس کی گراوٹ سے 15450.90 پوائنٹس پر آگیا

درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں پر بھی فروخت کا بہت دباؤ تھا۔ بی ایس ای مڈ کیپ اور اسمال کیپ دونوں میں 1.5 فیصد سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.