اسرائیل نے غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے

اسرائیل نے غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے

یروشلم ، جون 16 (یو این آئی) اسرائیل نے غزہ پٹی میں حماس کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں ۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نےخود اس کی تصدیق کی ہے ۔ آئی ڈی ایف نے ٹویٹ کیا ’’اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس اور غزہ شہر میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ۔

دہشت گردوں کے کیمپوں اور میٹنگوں کی جگہوں پر فضائی حملے کیے۔ ان مقامات سے دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دی جارہی تھیں۔
وہیں میڈیا رپورٹوں میں دعوی کیا گیا کہ یہ حملہ فلسطینی سرزمین سے جنوبی اسرائیل میں بھیجے گئے آگ لگانے والے غباروں کے جواب میں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 11 دنوں تک پُرتشدد لڑائی کے بعد 21 مئی کو جنگ بندی نافذ کردی گئی ۔ اس کے بعد اسرائیل اور غزہ کے مابین لڑائی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.