کے این او
بڈگام /وسطی ضلع بڈگام میں منگلوار کے روز لوگوں نے اُس وقت راحت کی سانس لی ،جب وائلڈ لائف محکمہ کی ٹیم نے پانچ سالہ بچی کو نوالہ بنانے والے تیندوے کو زندہ پکڑ لیا ۔
کے این او کے مطابق گیارہ روز قبل پانچ سالہ بچی کو ایک تیندوے نے اپنا نوالہ بنایا تھا ،جس کے بعد وائلڈ لائف ،پولیس اور فارسٹ پروٹیکشن فورس نے مشترکہ طور پر ضلعے میں بڑے پیمانے پر دہشت مچانے والے جنگلی جانوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی آفس بڈگام کے نزدیک واقع نرسری میں تیندوے کو دیکھا گیا تھا ،جسکے بعد یہاں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ۔کافی مشقت کے بعد تیندوے کو زندہ پکڑ گیا ۔لوگوں نے اس کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
جنگلی جانوروں نے بڈگام میں کافی دہشت مچا رکھی ہے جسکی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پایا جارہا تھا ۔





