کے این او
سوپور/شمالی قصبہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
خبر رساں ادارے کے این او کے مطابق مین چوک سوپور میں مشتبہ جنگجوئوں نے پولیس کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں ۔

فائرنگ کے اس واقعہ میں سات افراد زخمی ہوئے جن میں چار فورسز اہلکار اور تین عام شہری شامل ہیں ۔زخمیوں کو سب ضلع اسپتال سوپور منتقل کیا گیا ،جہاں دو پولیس اہلکار اور دو عام شہریوں کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ دو اہلکار اور ایک عام شہری اسپتال میں اب بھی زیر علاج ہے ۔اسپتال ذرائع نے دو پولیس اہلکاروں اور دو عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔
مزید تفصیلات کا انتظار