بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

ہمارے دفتر پر اے سی بی نے چھاپہ نہیں مارا: ریجنل پاسپورٹ افسر سری نگر

سری نگر/ریجنل پاسپورٹ افسر سری نگر برج بھوش ناگر نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ان کے دفتر پر پیر کے روز کوئی چھاپہ نہیں مارا بلکہ وہ ایک معمول کا دورہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اے سی بی نے چھاپہ ڈالا ہوتا تو وہ اس کے متعلق ایک پریس ریلیز جاری کرتے بلکہ انہوں نے خود اس کی ترید کی ہے۔
موصوف نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘کل میڈیا میں آیا کہ ہمارے دفتر پر اے سی بی نے چھاپہ ڈالا اور آج کہا کہ وہ چھاپہ نہیں تھا اگر وہ چھاپہ ہوتا تو اے سی بی اس کے متعلق ایک پریس ریلیز جاری کرتی’۔

انہوں نے کہا: ‘وہ ایک معمول کا چیک تھا انہوں نے کچھ دستاویزات مانگے جن کو ہم نے ان کے سامنے پیش کیا’۔موصوف نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پاسپورٹ فراہم کرنے کے لئے ہم پولیس ویری فکیشن پر منحصر ہیں جس کو سی آئی ڈی کی طرف سے ویری فکیشن نہیں آتی ہے اس کو ہم پاسپورٹ فراہم نہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کشمیر میں لوگوں کی خدمت کے لئے بیٹھا ہوں۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے پاسپورٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف افسر نے کہا: ‘ہم یہاں پولیس ویری فکیشن پر منحصر ہیں محبوبہ جی عدالت گئی ہیں اگر ہمیں عدالت ہدایات دیتی ہے تو ہم سی آئی ڈی کو چھوڑ کے ان ہی ہدایات پر عمل کرتے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہمیں عدالت نے کوئی ہدایات دیں نہ سی آئی ڈی سے کلیئرنس آئی تو میں کس طرح ان کو پاسپورٹ فراہم کرسکتا ہوں۔
بتا دیں کہ گذشتہ روز بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ اے سی بی نے ریجنل پاسپورٹ دفتر سری نگر پر چھاپہ ڈالا ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img