بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

رام بن ضلع میں مسافرگاڑی نالے میں گرنے سے4 از جان، متعدد زخمی

بانہال// سرینگر۔جموں شاہراہ پر رام بن ضلع میں خونی نالہ علاقے میں سنیچر کو ایک مسافر بردار گاڑی سڑک سے لڑھک کر نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت  چار افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ اس حادثے میں ایک مسافر شدید زخمی ہوگیا ۔ یہ گاڑی شاہراہِ سے لڑھک کر 700 فٹ نیچے نالہ بشلڑی میں جا گر ی۔

 ذرائع نے بتایا کہ یہ مسافر گاڑی سرینگر سے جموں کی طرف جارہی تھی۔ صبح 9.30 بجے کے قریب پیش آئے حادثے کے فورابعد پولیس اور کیو آر ٹی رام بن کے رضاکاروں نے بچاو کاروائیوں کا آغاز کیا اور سخت کوششوں کے بعد گہری کھائی سے جاں بحق اور زخمی افراد کو نکالا گیا۔
ہلاکتوں میں اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img