جسٹس ارون مشرا نے قومی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا

جسٹس ارون مشرا نے قومی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا

نئی دہلی/ سپریم کورٹ کے رٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا نے بدھ کے روز قومی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔ وہ گزشتہ سال ہی سپریم کورٹ سے رٹائر ہوئے تھے۔

کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ طویل عرصے سے خالی تھا اور اس سے قبل اس عہدہ پر جسٹس ایچ ایل دتو فائز تھے۔جسٹس مشرا نے 1978 میں ایک وکیل کی حیثیت سے اپنا رجسٹریشن کرایا تھا اور 1998-99 میں بار کونسل آف انڈیا کا صدر منتخب ہونے والے کم عمر وکیل تھے۔

جسٹس مشرا کا دور تنازعات سے بھر پور رہا ہے ، جس میں جسٹس آنجہانی لویا کیس اور پرشانت بھوشن توہین عادالت معاملہ بھی شامل ہے۔کمیشن کے 27 سالہ دور میں یہ پہلا موقع ہے جب حکومت نے اس کے چیئرمین کے عہدے پر سپریم کورٹ کے کسی سابق چیف جسٹس کے بجائے کسی اورجج کی باقاعدہ تقرری کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.