سرینگر/جموں وکشمیر میں گزشتہ رات سے مزید گیارہ کووڈ مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج رہنے کے دوران زندگی کی جنگ ہار گئے ۔خبر رساں ادارے جی این ایس کے مطابق جموں وکشمیر میں وبا سے مرنے والوں کی تعداد اب 3950ہوگئی جبکہ یہ تعداد اور بڑھ سکتی ہے کیوں کہ اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج کووڈ مریضوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ۔
نیوز رپورٹ کے مطابق تازہ گیارہ اموات میں سے 6 کا تعلق صوبہ کشمیر اور 5 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے ۔





