بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

شمالی کشمیر کے سمبل علاقے میں موٹر سائیکل سے گر کر ایک خاتون فوت

سری نگر/ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے کے گنڈ جہانگیر گاؤں میں ایک خاتون موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ گرچہ مقامی لوگوں نے اس خاتون کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سمبل پہنچایا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی خاتون کی شناخت زیبہ زوجہ غلام محمد ڈار ساکن گنڈ جہانگیر کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی راستے ہی میں موت واقع ہوئی تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img