بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

صحافیوں کی کورونا ٹیکہ کاری کے لئے کشمیر پریس کلب سری نگر میں مہم شروع

سری نگر،22 مئی :وادی کشمیر میں صحافیوں کو کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوانے کے لئے یہاں کشمیر پریس کلب میں ہفتے کے روز ایک مہم شروع کی گئی۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ کشمیر پریس کلب سری نگر میں صحافیوں کے لئے کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوانے کی مہم شروع کی گئی اور اس مہم کے دوران کئی صحافیوں نے ٹیکہ لگوایا۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران کورونا سے متاثر ہونے کے زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں۔
دریں اثنا سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے اس مہم کو ایک صحیح قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے کے دوران اس وائرس سے متاثر ہونے کے خطرات رہتے ہیں۔
بتادیں کہ کئی سیاسی و میڈیا تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ صحافیوں کو بھی فرنٹ لائن ورکرس قرار دیا جائے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img