بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

ضلع بانڈی پورہ میں کورونا سے فوت ہونے والے ایک شخص کی تدفین کے دوران پروٹوکال کی خلاف ورزی، اہلخانہ کے خلاف کیس درج

سری نگر/ حکام نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک گاؤں میں کورونا سے فوت ہونے والے ایک شخص کی تجہیز و تکفین کے دوران کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں اہلخانہ کے خلاف ایک کیس درج کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے سی اے خان گاؤں سے تعلق رکھنے والا ایک کورونا مریض جے وی سی ہسپتال سری نگر میں زیر علاج تھا جہاں اس کی بدھ کے روز موت واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ متوفی کو حکومت کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز کے تحت دفن کرنے کے لئے ایک ایمبولینس میں اپنے گھر لایا گیا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز کے عین برعکس متوفی کے رشتہ دار بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور اس کی تجہیز و تکفین انجام دی۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر متوفی کے اہلخانہ کے خلاف پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئیں۔

(یو این آئی)

Popular Categories

spot_imgspot_img