سری نگر میں گرینیڈ حملہ، تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار زخمی

سری نگر میں گرینیڈ حملہ، تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار زخمی

سری نگر/ سری نگر کے نواب بازار علاقے میں جمعے کو مشتبہ جنگجوئوں کے ایک گرینیڈ حملے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ جنگجوئوں نے جمعے کی شام نواب بازار علاقے میں سکیورٹی فورسز کی ایک پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں دو سی آر پی ایف، ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے نیز چیکنگ پائونٹس کو الرٹ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.