ضلع کے سینئر ڈاکٹر رمیش چندر سریواستو نے جمعہ کو کہا کہ کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے سب سے پہلے امیونٹی کو بڑھانے کی پوری کوشش کرنی ہوگی۔ ایسی کئی بیماریاں ہوتی ہیں جن سے ہمارا جسم خود ہی نپٹ لیتا ہے۔
بیماری سے لڑنے کی صلاحیت کمزور ہونے پر بیماریوں کا اثر جلد ی ہوتا ہے اور جسم کمزور ہوجاتا ہے اسی وجہ سے ہم جلدی جلدی بیمار پڑنے لگتے ہیں۔ امیونٹی کو بڑھانے کے لئے لہسن، ادرک، کھٹے پل بہت ہی کارگر ہیں۔
ڈاکٹر شریواستو نے کہا کہ رو زکی ڈائٹ میں کچھ کھٹے پھل بھی ضرور شامل کیجئے۔ یہ نیمبو سے لیکر سنترے، موسمبی تک کچھ بھی ہوسکتے ہیں۔ اگر یہ کھا سکیں تو روزانہ کم از کم ایک آنولہ کھانا بھی کافی ہوگا۔ اس وقت آم کا سیزن شروع ہوگیا ہے آم کی چٹنی کا استعمال بھی بہت فائدہ مند ہے۔ کھٹے پھل ویٹامین کا اچھا ذریعہ ہوتے ہیں جو فری ریڈیکلس کے اثر کو کم کرے گا اور امیونٹی پاور کو بڑھائے گا۔
مایو کلینک سمیت کئی اداروں کی طرف سے کی گئی تحقیق میں اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ صبح کی دھوپ بیماری سے لڑنے کی طاقت کو بڑھانے میں مددگار ہوتی ہے۔میٹابولجم بڑھانے کے لئے نہ صرف صبح کا ناشتہ ضروری ہے بلکہ چار چار گھنٹے کے وقفہ پر کچھ ہیلدی کھانا بھی ضروری ہے۔





