کورونا کا قہر: ’انکل میری ممی جا رہی ہیں!‘ بچی نے جب دھویں کی تصویر کھینچنے کو کہا

کورونا کا قہر: ’انکل میری ممی جا رہی ہیں!‘ بچی نے جب دھویں کی تصویر کھینچنے کو کہا

فوٹو جرنلسٹ سنجیو گپتا کادل اس وقت دہل کر رہ گیا جب دو معصوم بچوں نے شمشان کی چمنی سے نکلتےہوئے دھویں کی جانب اشارہ کرتےہوئے سنجیو سےکہا ’’انکل میری ممی کی تصویر بھی کھینچ لو ۔‘‘

سنجیو گپتا نے اپنے ویڈیو میں بتایا کہ 15 اپریل کو جب وہ بھوپال کے شمشان گھاٹ پہنچے تو وہ روٹین کی خبر اور تصاویر لینے کے ارادے سے گئے تھے لیکن انہوں نے جو وہاں دیکھا اس پر ان کا کہنا ہے ’’ایسا منظر میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ بھوپال کا گیس سانحہ بھی میں نے کور کیا ہے، لیکن میں نے ایسا خوفناک منظر کبھی نہیں دیکھا تھا۔‘‘

भारत की सांस्कृतिक कल्पना में श्मशान सदैव शामिल रहे हैं

سنجیو گپتا کا دل اس وقت دہل کر رہ گیا جب انہوں نے معصوم بہن بھائی کو دیکھا، جن کی ماں کی آخری رسومات ادا ہو رہی تھیں۔ بچی نے شمشان کی چمنی سے نکلتے ہوئے دھویں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سنجیو سے کہا ’’انکل میری ممی (والدی) بھگوان کے پاس جا رہی ہیں، ان کی تصویر بھی کھینچ لو!‘‘ سنجیو کا کہنا ہے کہ اس جملہ نے انہیں رات بھر سونے نہیں دیا۔ انہوں نے خدا سے رہم کی دعا کی اور لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

بشکریہ قومی آواز

Leave a Reply

Your email address will not be published.