ہندوستان میںکورونا کی پھر ریکارڈ تعداد،مزید کئی شہروں میں کرفیو کا اعلان

ہندوستان میںکورونا کی پھر ریکارڈ تعداد،مزید کئی شہروں میں کرفیو کا اعلان

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 31 ہزر نئے کیسز، 800 سے زیادہ اموات

ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دن 1.31 لاکھ نئے کیسز درج کئے گئے، یہ کورونا کی وبا کی شروعات سے لے کر اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 31 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 800 سے زیادہ افراد کی جان چلی گئی۔ اس اثنا میں 60 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو گئے۔ اب ملک میں فعال کیسز کی تعداد تیزی سے 10 لاکھ کی جانب گامزن ہے، فی الحال یہ تعداد 9.74 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

ملک میں اس وقت سب سے زیادہ بری حالت مہاراشٹر کی ہے، جہاں گزشتہ دس دن سے ہر روز 50 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی مہاراشٹر میں 56 ہزار نئے کیسز درج کئے گئے، صرف ممبئی میں ہی نو ہزار کے قریب معاملے سامنے آئے۔ اس کے علاوہ دہلی میں بھی گزشتہ روز ساڑھے سات ہزار معاملے سامنے آئے ہیں، جنہوں نے گزشتہ قریب 6 مہینے کے  تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔کورونا وائرس / آئی اے این ایس

دہلی-مہاراشٹر کے علاوہ یوپی میں بھی اب کورونا بے قابو ہو چلا ہے۔ یوپی میں گزشتہ روز 8 ہزار سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ہیں۔ جو کورونا وبا کی شروعات سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ایسے حالات میں کئی ریاستیں عروج کو پہنچ رہی ہیں، تو تشویش کا باعث ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.