امریکہ میں کووڈ ۔19 سے 5.52 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

امریکہ میں کووڈ ۔19 سے 5.52 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

واشنگٹن ،/ عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ ۔19 ) سے شدید دوچار امریکہ میں اس وبا سے اب تک 5.52 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 3.04 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5،52،019 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3،04،58،572 ہوگئی ہے

امریکہ کے نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا سے 50،299 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیو جرسی میں اس وبا سے اب تک 24،561 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیلیفورنیا میں اس وبا سے 59،226 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ٹیکساس میں اس وبا سے 48،252 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 33،425 ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایلی نوائے میں 23،579 ، مشی گن میں 17،119 ، میساچوسیٹس میں 17،185 اور پنسلوانیا میں کورونا سے 25،074 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا ٹیکہ کاری کی مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔

یواین آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.