سری نگر/شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والا کونسلر بھی دوران شب دم توڑ بیٹھا جس کے ساتھ اس واقعے میں مہلوکین کی تعداد 3 ہوگئی۔
بتادیں کہ سرکاری ذرائع کے مطابق سوپور میں پیر کی دوپہر کو لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجوؤں نے میونسپل کونسل کے دفتر میں داخل ہوکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک کونسلر اور ایک ایس پی او کی موت جبکہ ایک اور کونسلر زخمی ہوا تھا۔
زخمی کونسلر، جن کی شناخت شمس الدین پیر ساکن خوشحال کالونی سوپور کے بطور ہوئی تھی، کو فوری طور سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا تھا جہاں سے ان کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا تھا۔





