پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
18.1 C
Srinagar

بڈگام کے سوزیٹھ گاؤں میں آتشزدگی، ایک رہائشی مکان خاکستر، دو افراد زخمی

سری نگر،24 مارچ :  وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سوزیٹھ علاقے میں دوران شب آگ کی واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا اس دوران دو افراد زخمی بھی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے سوزیٹھ علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب فیاض احمد بٹ کا رہائشی مکان آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران دو مقامی افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت شوکت احمد بٹ ساکن سوزیٹھ اور عبد الاحد بٹ ساکن ناربل کے بطور ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوئی ہے۔
یو این آئی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img