برازیلیا 23 مارچ: برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثر افراد کی تعداد 1.20کروڑ سے متجاوز کرگئی ہے۔
وزارت صحت نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 49،293 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے باعث ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،20،47،526 تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران 1،383 مریضوں کی موت ہوجانے سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 295،425 ہوگئی ہے۔
اسپوتنک۔