واشنگٹن، 19 مارچ: امریکہ کے صدر جو بائیڈن سابق خلا نورد اور سینیٹر بل نیلسن کو ملک کی خلائی ایجنسی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کا اگلا سربراہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کی اطلا ع دی ہے ۔ رپورٹ میں معتبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مسٹر بائیڈن مسٹر نیلسن کو ہی جمعہ کے روز ہی ناسا کا سربراہ بنانے کا علان کر سکتے ہیں ۔ 78سالہ مسٹر نیلسن نے 1986 میں خلا میں اڑان بھری ۔ امریکی سینیٹ کے ممبر کی حیثیت سے مسٹر نیلسن 2001 سے 2019 تک کانگریس میں ناسا کی خلائی پروگرام امور کمیٹی کے سربراہ رہے۔ انہوں نے صدر بائیڈن کی انتخابی مہم میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔
یواین آئی ۔