جمعہ, نومبر ۲۱, ۲۰۲۵
8.8 C
Srinagar

پانچ سالہ معصوم کی عصمت دری کرنے کے ملزم کو پھانسی کی سزا

جھنجھونو، 17 مارچ:  راجستھان کے ضلع جھنجو کی خصوصی پوکسو عدالت نے پانچ سالہ بچی کی عصمت دری کے ملزم کو آج ہھانسی کی سزا سنائی۔
پوکسو کورٹ کے خصوصی جج سکیش کمار جین نے ملزم سنیل کمار کو واقعے کے 26 ویں دن پر سزا سنائی اور اسے سزائے موت سنائی۔ خصوصی سرکاری وکیل لوکیندر سنگھ شیخوات نے بتایا کہ درندگی کا یہ واقعہ گذشتہ 19 فروری کو پیش آیا تھا۔
پولیس نے واقعے کے نو دن کے اندر اس معاملے میں چالان پیش کیا تھا اور عدالت نے اس معاملے میں چالان پیش ہونے کے 15 دن میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس معاملے میں ، پولیس نے 27 گواہوں کو پیش کیا۔ پیر کو اس کیس میں بحث مکمل ہوگئی اور فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم سنیل کمار ، جو شیورانی کی دھانی کے تھانہ کا رہائشی ہے ، نے گاوں میں کھیلنے والی پانچ سالہ معصوم کو اغوا کیا تھا۔ جس کو تقریبا 40 کلومیٹر دور لے جا کر گڈا کھیڑا میں عصمت دری کی گئی تھی اس کے بعد وہ معصوم بچی کو گاؤں کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے محض پانچ گھنٹوں کی
اطلاع پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یو این آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img