سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے نروال بازار میں ہفتے کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک جس کا غالباً بریک فیل ہوگیا تھا، نے کئی گاڑیوں کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد موقعے پر ہی ہلاک جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے۔
مہلوکین کی شناخت سورج پرکاش ولد گیان چند ساکن چوکی چورا جموں اور بودھ راج ولد کرشن لال ساکن کتھیال آر ایس پورہ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت یوگیش ٹھاکر ولد ککر سنگھ بلاور، راج کمار ولد گرداری لال،بشمبر سنگھ ولد بہادر سنگھ اور وکی شرما ولد مدن لال کے بطور ہوئی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں قریب ایک درجن گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ڈرائیور جائے واقعہ سے فرار ہوگیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی ای
