آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ: فائنل مقابلہ کیلئے وینیو کا اعلان

آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ: فائنل مقابلہ کیلئے وینیو کا اعلان

دبئی،11مارچ:  ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ کے پہلے فائنل کا میدان ساؤتھمپٹن میں سجے گا جب کہ آئی سی سی نے انگلش بورڈ کی مشاورت سے مقابلہ لندن سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے انگلش بورڈ سے مشاورت کے بعد اولین ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لندن سے ساؤتھمپٹن منتقل کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اب لارڈز کے بجائے ہیمپشائر باؤل میں مقابل ہوں گی۔
18سے 22جون تک شیڈول فیصلہ کن معرکے کیلیے بایو سیکیورببل بنایا جائے گا۔
یواین آئی،

Leave a Reply

Your email address will not be published.