سری نگر، 11 مارچ: جنوبی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ کے دمجان علاقے میں جمعرات کی صبح گاڑی نے ریلوے پولیس کے ایک اہلکار کو کچل کر ابدی نیند سلا دیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق قصبہ قاضی گنڈ کے دمجان علاقے میں ایک گاڑی نے ریلوے پولیس کے ایک اہلکار کو کچل کر ابدی نیند سلا دیا۔
متوفی پولیس اہلکار کی شناخت 38 سالہ پرویز احمد ساکن ہتمولہ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے جو دمجان میں تعینات تھا۔
ایس ایچ او قاضی گنڈ ارشاد ریشی نے اس واقعے کو ’ہٹ اینڈ رن‘ کیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور گاڑی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔
