ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری

ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری

نئی دہلی،8 مارچ : ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسز میں پھر سے تیزی اورشفایاب مریضوں کی تعداد میں گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ایک بار پھر 100 سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔
مسلسل تین دن تک جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 100 سے کم رپورٹ درج کی جارہی تھی لیکن آخری تین دنوں کے دوران یہ تعداد 100 سے اوپر رہی۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد جمعہ کے روز 113 ، ہفتہ کو 108 ، اتوار کو 100 اور پیر کے روز 97 تھی۔ اسی عرصے کے دوران شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نسبتاً کم رہنے سے4224 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دریں اثنا ملک میں اب تک دو کروڑ 89 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 96.91 فیصد ، فعال کیسز کی شرح 1.68 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.40 فیصد ہوگئی ہے۔
جاری،یواین آئی،

Leave a Reply

Your email address will not be published.