ترواننت پورم ، 6 مارچ : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کیرالہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر کے سریندرن کی سربراہی میں منعقدہ ’وجئے یاترا‘ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر نے کے لئے
ہفتے کے روز یہاں آئیں گے ۔ مسٹر شاہ آج رات ساڑے گیا رہ بجے خصوصی طیارے سے یہاں آئیں گے اور تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے اتوار کی صبح کنیاکماری کے لئے روانہ ہوں گے اور کنیاکماری لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخابات ہو نے والے ہیں ۔
وزیر داخلہ کنیاکماری سے واپسی کے بعد کل شام 4 بجے شری رام کرشن مٹھ میں بی جے پی کے ریاستی لیڈروں کی میٹنگ کی صدارت کریں گے اور سنیاسیوں کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے۔
بعد میں وہ شام پانچ بجے شنکھ مکھ میں وجئے یاتر کا اختتام کریں گے۔
کیرالہ میں آئندہ 6 اپریل کو ایک مرحلے میں 140 اسمبلی نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں ۔
یواین آئی ۔
