مہاراشٹر: نوودیا ودیالیہ کے 12 اسٹوڈنٹس کوورونا سے متاثر

مہاراشٹر: نوودیا ودیالیہ کے 12 اسٹوڈنٹس کوورونا سے متاثر

اورنگ آباد ، 6 مارچ : مہاراشٹر کے ضلع بیڈ میں ’گے اورئی ‘ تعلقہ کے گڑھی میں واقع ایک نوودیا ودیالیہ کے 12 اسٹوڈنٹس کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ کے اہل خانہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد ، عملہ کے دو ممبران بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔
دوسری جانب کلکٹر روندر جگتاپ نے اسکول انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔
متاثرہ اسٹوڈنٹس کو قرنطین کردیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر نے تمام طلبا ، اساتذہ ، عملہ اور ان کے اہل خانہ کو کورونا وائرس کا ٹسٹ کرانے کی ہدایت دی ہے۔
یواین آئی،

Leave a Reply

Your email address will not be published.