سری نگر، یکم مارچ : کشمیر شاہراہ پر جواہر ٹنل کے نزدیک سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور کو اپنی ہی ٹرک میں پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشمیر شاہراہ پر جواہر ٹنل کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک ڈرائیور کو اپنی ہی ٹرک میں بے ہوش پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور کو بے ہوشی کے عالم میں ہی سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت منظور احمد لون ولد عبدالرحمان لون ساکن ڈلگیٹ سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور کی موت کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جموں سے سری نگر آ رہا تھا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی