جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
20.3 C
Srinagar

سری نگر میں مدھیہ پردیش کے سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع

سری نگر، یکم مارچ :  گرمائی دارلحکومت سری نگر میں پیر کی صبح مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے منور آباد میں واقع ابن غنی ہوٹل میں مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کو پیر کی صبح اپنے کمرے میں بے ہوش پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیاح کو بے ہوشی کے عالم میں ہی فوری طور خیبر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
متوفی سیاح کی شناخت پنکج گپتا ولد اشوک گپتا ساکن مدھیہ پردیش کے بطور ہوئی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ سیاح کی لعش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد واپس گھر بھیج دیا جائے گا۔
یو این آئی ا

Popular Categories

spot_imgspot_img