جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

گلمرگ، 26 فروری : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ مقامی کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیت فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
منوج سنہا نے یہ باتیں جمعے کو یہاں ‘کھیلو انڈیا’ کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر یو ٹی انتظامیہ سپورٹس کلچر کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہی ہے۔ یہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ ہم کھلاڑیوں کو ہر ایک سہولیت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے’۔
انہوں نے کہا: ‘ہم اچھے کوچز اور ٹرینرز کو ملک یا دوسرے ممالک سے لانے کی کوششیں کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر کھیلوں کے معاملے میں پوری دنیا میں جانا جائے’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گلمرگ میں ونٹر کھیلوں کے لئے ایک سینٹر آف ایکسلینس قائم کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘کئی لوگوں کے ذہن میں سوال ہوگا کہ اس کا اعلان پچھلی بار ہوا ہے تو اس کی تعمیر کا کام شروع کیوں نہیں ہوا ہے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ ہائی کورٹ نے گلمرگ میں کسی بھی تعمیری کام پر روک لگا رکھی ہے۔ ہم ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے تاکہ ہم سینٹر آف ایکسلینس قائم کر سکیں’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.