پیر, نومبر ۳, ۲۰۲۵
20.8 C
Srinagar

شمالی کشمیر کے گریز میں محکمہ دیہی ترقی کے ایک افسر کی اچانک موت

سری نگر،26 فروری: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں جمعے کے روز محکمہ دیہی ترقی کے ایک افسر کی دوران ڈیوٹی ہی اچانک موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وادی گریز کے تلیل تحصیل میں ایک بلاک ڈیولپمنٹ افسر( بی ڈی او) جمعے کے روز دوران ڈیوٹی ہی اچانک گر کر بے ہوش ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ افسر کو بے ہوشی کے عالم میں ہی نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
متوفی افسر کی شناخت 48 سالہ محمد سلیم درزی ساکن اچھ بل اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔
بلاک میڈیکل افسر حاجن ڈاکٹر طاہرہ نے کہا ہے کہ مذکورہ افسر کی لعش کو سب ضلع ہسپتال گریز لایا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کرکے موت واقع ہونے کی وجہ معلوم کی جائے گی۔
دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ بانڈی پورہ اویس احمد نے اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسر کے جسد خاکی کو گریز لانے کی کوششیں جا ری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں صوبائی کمشنر کشمیر کے ساتھ برابر رابطے میں ہوں تاکہ ؛عش کو واپس لانے کے لئے خصوصی طیارے کا انتظام کیا جا سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موت واقع ہونے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

یو این آئی ای

Popular Categories

spot_imgspot_img