عمر اور محبوبہ نے سری نگر میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی مذمت کی

عمر اور محبوبہ نے سری نگر میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی مذمت کی

سری نگر، 19 فروری :جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے سری نگر کے برزلہ باغات میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔
عمر عبداللہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا: ‘سری نگر میں ایک حملے میں دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ میں جنگجوئوں کی اس کارروائی کی مذمت اور بہادر اہلکاروں کے افراد خانہ کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں’۔
ان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا: ‘سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد یوسف اور کانسٹیبل سہیل احمد کا غیر مسلح ہونا اور ان پر پیچھے سے وار کرنا اس حملے کو مزید قابل مذمت بناتا ہے۔ یہ ایک بزدلانہ حملہ تھا’۔
محبوبہ مفتی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا: ‘باغات حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی مذمت کرتی ہوں۔ مہلوک اہلکاروں کے گھر والوں اور رشتہ داروں سے میری تعزیت۔ تشدد کے اس سلسلے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اس سے صرف مصائب پیدا ہوں گے’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.