پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
24.8 C
Srinagar

دوسری لہر کا خدشہ ظاہر

سرینگر/شوکت ساحل/ ماہرین ِ طب نے کورونا وائرس کی ووسری لہر کیلئے خبر دار کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں ۔ امراض چھاتی کے اسپتال ڈلگیٹ سرینگر کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر کا ماننا ہے کہ عالمگیر وبا کی دوسری لہر کے حوالے سے علا مات ظاہر ہونے لگی ہیں ۔ادھر جموں وکشمیر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران87نئے مثبت معاملات سامنے آئے جبکہ 3مریض فوت ہوئے ۔پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی مہلک وبا (کووڈ۔19) نے ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ دوسری لہر کے حوالے سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے کیوں کہ نئی لہر کے علامات ظاہر ہونے لگے ۔ درگجن اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ پچھلے چند روز سے کورونا وائرس کے نئے معاملات میں غیر معمولی اضافہ کے باعث وادی کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آسکتی ہے۔ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مہاراشٹر اور کیرالہ میںکورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہونے لگا ، لوگوںکو خبر دار رہنے کی ضرورت ہے اور کورونا ویکسین لگا کر اپنی زندگیوںکو بچا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری لہر کے علا مات ظاہر ہونے لگے ۔لوگ دوسری لہر کے حوالے سے خبرداروہوشیار رہیں ۔ان کا کہناتھا کہ احتیاطی تدابیر اپنا نے سے ہی کووڈ۔19وبا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ ادھر عوامی حلقوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ گاڑیوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح سواریوں کو ٹھونسا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق وادی کشمیر کی شاہراﺅں پر چلنے والی گاڑیوں میں بغیر ماسک کے مسافر سفر کر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کم سے کم مسافر بردار گاڑیوں میں سواریوں کو ماسک پہننا لازمی ہونا چاہئے اور ایسے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے جو کورونا رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے مرتکب ہوںگے ۔انتظامیہ بھی ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے کاہلی کا مظاہر ہ کررہی ہے ۔اس دوران سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے87نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے76کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 11کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1,25,634تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے اندر 3کووِڈ مریض کی موت واقع ہوئی ہیں جن کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,25,634معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے688سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,22,992اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,954تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,229کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور725کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔اِس دوران مزید53فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے19اَفراداور کشمیر صوبے کے34افرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 49,42,425ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 18فروری 2021 ئ کی شام تک 48,16,791نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔ اَب تک12,40,119افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں33,871اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔688 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1,08,445اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب10,95,161اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں48نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے26,687معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے302سرگرم معاملات ہیں ۔25,924مریض صحتیاب ہوئے ہیں( آج17مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ461 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد8,173ہوئی ہیںجن میں سے 38سرگرم معاملات ہیں اور175مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 7,960صحتیاب ہوئے ہیں۔اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 7,845ہوئی ہیں(آج10نئے معاملات سمیت )جن میں سے 42سرگرم معاملات ہیں اور 7,684صحتیاب ہوئے ہیں(آج 06مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ119کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ضلعکپو ا ڑہ میں 5,672معاملات درج کئے گئے ہیں اور05سرگرم معاملات ہیں اور5,571صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 96کی موت واقع ہوئی ہے۔ پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے5,809معاملات کی تصدیق ہوئی ہے(آج06نئے معاملات سمیت ) جن میں سے40سرگرم معاملات ہیں اور89مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 5,680صحتیاب ہوئے ہیں(آج 02مریض کی صحتیابی کے ساتھ)۔ضلع اننت ناگ میں 4,974مثبت معاملے سامنے آئے ہیں(آج01نئے معاملات سمیت )جن میں38سرگرم ہیں۔ 4,850شفایاب ہوئے ہیں(آج 07مریض کی صحتیابی کے ساتھ) اور86موت واقع ہوئی ہے۔ضلع با نڈ ی پورہ میں اب تک4,708مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے16سرگرم معاملات ہیں ۔4,630مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 62کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعگا ند ربل میں کل4,660معاملات سامنے آئے ہیں جن میں31سرگرم معاملات ہیںاور 4,582 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 47کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع کولگام میں2,712مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں11سرگرم معاملات ہیںاور 2,647صحتیاب ہوئے ہیں اور54کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 2,592مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں19سرگرم ہیں اور 2,533صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 40کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 25,127مثبت معاملات پائے گئے ہیں(11نئے معاملات سمیت ) جن میں93سرگرم معاملات ہیںاور24,661صحت یاب ہوئے ہیںاور373کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 4,241ہوئی ہےںجن میں سے23معاملات سرگرم ہیں۔4,161اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ57کی موت واقع ہوئی ہے۔ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک3,873 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے04اَفراد سرگرم ہیںاور3,814اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ55کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع ڈ وڈ ہ میں3,436عاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے03اَفراد سرگرم ہیں جبکہ3,369مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 64مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھوعہ میں3,256معاملات سامنے آئے ہیںجن میں3,203اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ53کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع کشتوا ڑ میں2,733مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں01سرگرم معاملات ہیں اور 2,710اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ22کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سا نبہ میں 2,835معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 05سرگرم معاملات ہیں اور2,790شفایاب ہوئے ہیں جبکہ40 کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِس طرح پونچھ میں2,520معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 17سرگرم معاملات ہیں جبکہ2,479مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 24کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع رام بن میں2,135معاملات سامنے آئے ہیں2,114شفایاب ہوئے ہیں جبکہ21کی موت واقع ہوئی ہے۔ اور ریا سی میں بھی1,646معاملات سامنے آئے ہیں اور1,630مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 16کی موت واقع ہوئی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img