برطانیہ اور امریکہ سمیت 11 ممالک میں کورونا وائرس کے ایک اور نئے اسٹرین کا پتہ چلا ہے ۔
محققین کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق برطانیہ ، امریکہ ، نایجیریا ، ڈنمارک ، فرانس ، بیلجیم ، اسپین ، کنیڈا ، آسٹریلیا ، گھانا اور اردن میں اس نئے اسٹرین کے پائے جانے کا انکشاف ہو ا ہے ۔ ڈنمارک میں اس طرح کے سب سے زائد 35 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ برطانیہ میں اب تک 33 ، نائجیریہ میں 12 ، امریکہ میں 10 اور فرانس میں پانچ کیسز کی تصدیق کی گئی ہے
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا یہ نیا اسٹرین جنوبی افریقہ اور برازیل میں پائے جانے والے اسٹرین طرح ملتا جلتا معلو م ہوتا ہے ۔