بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
24.6 C
Srinagar

مراٹھواڑا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 220 نئے کیسز سامنے آئے

اورنگ آباد/ مہاراشٹر کے مراٹھواڑا خطے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 220 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ اطلاع طبی اہلکاروں نےہفتہ کے روز دی ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مذکورہ مدت میں کورونا انفیکشن سے مزید دو مریضوں کی موت ہوگئی۔یونیوارتا کی جانب سے تمام ضلع صدر دفاتر سے جمع کی گئی تفصیلات کے مطابق اس دوران خطے کے آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ اورنگ آباد میں 71 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے بعد جالنا میں 45 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ ہنگولی میں 10 نئے معاملات اور ایک مریض کی موت، لاتور میں 35 ، ن اندیڑ میں 20 ، بیڈ میں 16 ، عثمان آباد میں 12 اور پربھنی میں 11 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 3670 نئے کیسز سامنے آئے جن میں 36 افراد کی موت ہوگئی جس سے ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 20،56،575 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 19،72،475 مریض کورونا سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

ہیلتھ افسران کے مطابق ابھی تک 51،451 کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور فی الحال فعال کیسوں کی تعداد 31،474 ہے۔ ریاست میں اب تک 6،48،573 طبی کارکنان اور کورونا وارئیرس کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img