اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

کشمیر: موسم مسلسل خوشگوار، لوگوں کو راحت

سری نگر/ وادی کشمیر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو راحت محسوس ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔


انہوں نے کہا کہ وادی میں آنے والے دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید بہتری متوقع ہے۔ادھر جموں میں جمعے کی صبح گہری دھند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے۔


متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بتادیں کہ سری نگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کو تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

قبل ازیں سری نگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

 یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img