سری نگر// وادی کشمیر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو راحت نصیب ہو رہی ہے اور معمولات زندگی اپنی رفتار پکڑنے لگے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں پیر کو 42 دنوں کے بعد دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے جس سے لوگوں کو راحت نصیب ہو رہی ہے۔
دریں اثنا متعلقہ محکمے کے پیش گوئی کے مطابق وادی میں 15 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
وادی میں منگل کے روز موسم خشک رہا اور دن میں دھوپ بھی چھائی رہی اور ہلکی دھوپ سے لوگوں کو دکانوں کے تھڑوں پر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
موسم میں بہتری واقع ہو نے کے ساتھ ہی معمولات زندگی اپنی رفتار پکڑنے لگے ہیں اور کارباروی سرگرمیاں بھی صبح کے وقت سویرے سے ہی شروع ہونے لگی ہیں نیزلوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
محمکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔