ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
23.7 C
Srinagar

جموں وکشمیر کو عبداللہ یا مفتی کی نہیں بلکہ نریندر مودی جیسے لیڈر کی ضرورت: ترون چگھ

سری نگر/ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کو ترقی کے لئے عبداللہ یا مفتی نہیں بلکہ نریندر مودی جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں سے تاکید کی کہ وہ جموں وکشمیر کے ہر چھوٹے سے چھوٹے گاؤں میں بی جے پی کا جھنڈا لہرا کر لوگوں کو سمجھائیں کہ نریندر مودی ان کے لئے کیا چاہتے ہیں۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز یہاں پارٹی کارکنوں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’تمام کارکنوں سے گذارش ہے کہ وہ بی جے پی کو اپنا تعاون فراہم کریں اور گاؤں گاؤں جا کر لوگوں کو سمجھائیں کہ ہمیں عبداللہ نہیں مفتی نہیں بلکہ مودی چاہئے، ہم نے سب کو آزمایا اور اب ایک بار مودی جی کو آزمائیں گے‘۔

موصوف جنرل سکریٹری نے پارٹی کارکنوں سے تاکید کی کہ وہ جموں وکشمیر کے ہر چھوٹے سے چھوٹے گاؤں میں بی جے پی کا جھنڈا لہرا کر لوگوں کو سمجھائیں کی نریندر مودی ان کے لئے کیا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ’مودی جی ترقی چاہتے ہیں اور مذہب کی لڑائی کو ختم کرکے غریبوں کی زندگی کو سدھارنا چاہتے ہیں‘۔
مسٹر چگھ نے کہا کہ کشمیر میں جب سال 2014 میں سیلاب آیا تو اس وقت بھی نریندر مودی یہاں آئے اور آج بھی وہ کورونا وبا میں لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی جی کا پیغام ترقی اور خوشحالی کا پیغام ہے جس کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img