سری نگر میں نامعلوم بندوق برادروں کے ہاتھوں زخمی شہری کی ایک ماہ بعد موت واقع

سری نگر میں نامعلوم بندوق برادروں کے ہاتھوں زخمی شہری کی ایک ماہ بعد موت واقع

سری نگر/ گرمائی دارلحکومت سری نگر کے صورہ علاقے میں ایک ماہ قبل نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے شخص کی بدھ کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے صورہ علاقے میں سال گذشتہ کے یکم دسمبر کو نامعلوم بندوق برداروں نے نادف حنیف خان نامی ایک شہری کو اپنی ہی رہائش گاہ پر گو لیاں مار کر زخمی کر دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شہری کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ قریب ایک ماہ تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد بدھ کی صبح دم توڑ بیٹھے۔


ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.